March 10, 2025
6:08 PM

ایک ادارہ۔ ایک تحریک

جامعۃ الحسن ساہیوال،  ایک تعلیمی، تربیتی اور فلاحی ادارہ ہے جو ستمبر 2012سے مصروف خدمت ہے۔ ادارے کی تعلیمی فلاحی اور رفاہی خدمات ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں اور ادارہ ہر موقع پر وطن عزیز پاکستان اور پاکستان کے عوام کی خدمت کے لیے کمربستہ رہتا ہے۔

کل شعبہ جات

17

قارئین ماہنامہ

50,000

ٹوٹل فضلاء

200+

ذیلی ادارے

12

اعدادوشمار

جامعۃ الحسن ساہیوال ایک منفرد ادارہ ہے جو علم و عمل کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ گزشتہ 12 سالوں میں جامعہ نے نہ صرف تعلیمی بلکہ رفاہی میدان میں بھی قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس وقت جامعہ کے زیرِ انتظام 17 شعبہ جات میں تعلیم دی جا رہی ہے، جہاں سے+ 200 فضلاء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ ماہانہ طور پر 50,000 سے زائد افراد تک قرآن و سنت کی تعلیم پہنچائی جا رہی ہے، جبکہ 12 ذیلی ادارے اس مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جامعہ کے شعبہ جات

ادارۃ الحسن ساہیوال

اہم اور ضروری موضوعات پر چھوٹی بڑی کتابیں اور رسائل پبلش کرنے کا ادارہ۔ وضو، غسل، مسنون اعمال واذکار سمیت اب تک تقریبا 30 سے زائد پبلیکیشنز سامنے آچکی ہیں۔

کلیۃ الفنون

علمائے کرام کو قدیم و جدید علوم سےآراستہ کرنے کا عزم لیے یہ شعبہ عربی بول چال، انگلش، صحافت، جغرافیہ، سیرت، تاریخ ، فلکیات اور کمپیوٹر کی تعلیم پر مشتمل ہے۔

دارالافتاء

عوام الناس کو پیش آنے والے روزمرہ شرعی مسائل کے حل کا مستند و معتبر شعبہ۔ اب تک ہزاروں فتاویٰ جاری ہوچکے جن کا اب تک کا ریکارڈ 30 جلدوں میں محفوظ ہوچکا ہے۔

تخصص فی الافتاء

علمائے کرام کو فتویٰ کی تربیت دینے کا علمی و تحقیقی کورس، اس شعبے میں علماء کو کمپیوٹر کی ابتدائی تعلیم، جدید ڈیجیٹل لائبریریز سے استفادہ اور مختلف شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں ۔

شعبہ التحفیظ

جامعۃ الحسن ساہیوال کا ایک انیشیٹو۔ تعلیم و تربیت ،اخلاق و کردار اور صفائی معاملات جیسی اقدار کے ساتھ حفظ قرآن کریم کا یہ منفرد شعبہ جامعۃ الحسن ساہیوال کا اہم شعبہ ہے۔

ماہنامہ دین کی دنیا

اسلامی تہذیب و ثقافت کا داعی، فکری اور نظریاتی طور پر دین اسلام اور پاکستان کے دفاع پر کمربستہ، نسل نو کو مغربی افکار کے اثرات سے بچانے کے لیے کوشاں ایک منفرد اور اچھوتا میگزین۔

الحسن شارٹ کورسز

وضو، غسل، نماز، زکاۃ،قربانی، اعتکاف، حج و عمرہ اور دینی معلومات پر مشتمل مختلف کورسز جو سمر کیمپ، چالیس روزہ یا ایک سال کے دورانیے میں کروائے جاتے ہیں۔

لائبریری

لاکھوں روپے مالیت کی خوبصورت،وسیع اور مثالی لائبریری، جس میں مختلف علوم و فنون کی اہم کتب کا ذخیرہ موجود ہے اور ضرورت کے حساب سے اس میں اضافہ بھی کیا جاتا ہے۔

بیانات مفتی ساجد الرحیم صاحب

مسائل پوچھیے، دین سیکھیے

دارالافتاء

Shopping Basket