سوال

آج کل جدید دورہےعورتوں سے بچے پیدا کروانے کے مختلف طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں، تو پوچھنا یہ ہےکہ اگر انجکشن کے ذریعہ مادہ منویہ عورت کے رحم میں پہنچایا گیاتو اس صورت میں عورت پرغسل فرض ہوگا یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

مرداور عورت کے مادہ کو لے کر آمیز کیا جاتا ہے،پھر عورت کے رحم میں رکھاجاتا ہے،لہذا اگر اس عمل کے دوران عورت کو محسوس ہو کہ انزال ہوا ہے تو غسل واجب ہوگاورنہ نہیں،وگرنہ صرف اس عمل سے اور حمل ہوجانے سے غسل فرض نہیں ہوگا۔

لما فی البحرالرائق:(1/107،رشیدیة)
ولوجومعت فیمادون الفرج فسبق الماء الی فرجھا او جومعت البکر لاغسل علیھاالا اذاظھرالحبل
وفی الھندیة:(1/15،رشیدیة)
اذا جومعت المرأۃ فیما دون الفرج ووصل المنی الی رحمھاو ھی بکرأو ثیب لاغسل علیھاالفقدالسبب وھو الانزال أو موارۃ الحشفۃ حتی لو حبلت کان علیھاالغسل لوجود الانزال کذا فی فتاوی قاضی خان
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة:(1/279،فاروقیة)
وکذا فی المحیط البرھانی:(1/227،داراحیاء)
 وکذافی تبیین الحقائق:(1/16،امدادیة)
وکذا فی الفتاوی الولوالجیة:(1/49،الحرمین شریفین)
 وکذافی فتاوی النوازل:(43،حقانیة)
وکذا فی ردالمحتار:(1/337،بیروت)
وکذافی کتاب التجنیس والمزید:(1/173،ادارة القران)
وکذا فی فتح القدیر:(1/68،رشیدیة)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش غفرلہ ولوالدیہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

13/8/1445 /24/2/2024

جلد نمبر : 31 فتوی نمبر :181

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔