سوال

اگر کوئی عورت حج پر جانا چاہتی ہے اور اسکا دودھ پیتا بچہ ہے،کیا اسکو چھوڑ کرحج پر جا سکتی ہے یانہیں؟اگر نہیں تو کیا صورت ہوگی؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اگر بچے کو ساتھ لے جانا ممکن نہ ہو تو اسکے دودھ یا خوراک وغیرہ کا قابل بھروسہ نظم کر کے جاسکتی ہے،لیکن اگر بچہ کو نا قابل برداشت تکلیف ہو مثلاًخدانخواستہ اس کی جان کو خطرہ ہو تو یہ عورت حج کو مؤخر کر دے۔

لما فی التاتارخانیہ: (3/688 ،فاروقیہ )
فاذا ارادالرجل ان یخرج الی الحج وابوہ کارہ لذلک فان کان الاب مستغنیا عن خدمتہ لا باس بذلک،وان لم یکن مستغنیا لایسعہ الخروج،والاجداد والجدات عند عدم الابوین بمنزلۃ الابوین وذکر فی السیر الکبیر:اذاکان لا یخاف علیھم الضیعۃفلاباس بالخروج،وکذلک ان کرہ خروج زوجتہ واولادہ

واللہ اعلم بالصواب
کلیم اللہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2022/11/9/13/4/1444
جلد نمبر:28 فتوی نمبر:76

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔