سوال

اگر کوئی نماز کی پہلی یا دوسری رکعت میں صرف سورت فاتحہ پڑھ کر رکوع کرلے تو کیا حکم ہے ؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اس صورت میں سجدہ سہو واجب ہے،اگر نہ کیا تو اعادہ واجب ہے۔

لما فی بدائع الصنائع:(1/405،رشیدیہ)
“ولو سھا عن الفاتحۃ فیھا او فی احدھما او عن السورۃ فیھما اوفی احداھما فعلیہ السھو.”
وفی الھندیہ:(1/126،رشیدیہ)
“ولوقرءالفاتحۃوحدھاوترک السورۃ یجب علیہ سجودالسھووکذالوقرءمع الفاتحۃآیۃقصیرۃ کذافی التبیین.”
وکذافی خلاصۃ الفتاویٰ:(1 /175،رشیدیہ) وکذا فی البحر الرائق:(2/166، رشیدیہ)
وکذا فی المحیط البرھانی:(2/309،رشیدیہ) وکذافی الشامیۃ:(2/166،رشیدیہ)
وکذا فی المبسوط:(1/221،دار المعرفہ) وکذافی الخانیۃ:(1/212،رشیدیہ)
وکذافی الفقہ الحنفی:(1/282،رشیدیہ) وکذا فی البزازیۃ:(1/64،رشدیہ)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
عبدالخالق غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
یکم ربیع الثانی1441، 28نومبر2019

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔