سوال

ایک آدمی عام دنوں میں نماز کا اہتمام نہیں کرتا،کچھ داڑھی بھی کترواتا ہےاس کے پیچھے تراویح پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

ایسا آدمی فاسق ہے اور اسکے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے اس آدمی کو چاہیئے کہ سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرے۔

لما فی الھدایہ: (1/198 ،بشریٰ )
ویکرہ تقدیم العبد،لانہ لا یتفرغ للتعلم۔والاعرابی لان الغالب فیھم الجھل۔والفاسق،لانہ لایھتم لامر دینہ
وفی التاتارخانیہ: (2 /250 ،فاروقیہ )
ویکرہ ان یکون الامام فاسقا،ویکرہ للرجال ان یصلوا خلفہ
وکذافی النھرالفائق: (1 /242 ،قدیمی کتب خانہ)
وکذافی الشامیہ: (2 /334 ،رشیدیہ )
وکذافی الھندیہ: (1 /85 ،رشیدیہ )
وکذافی الفقہ الحنفی: (1 / 265 ،الطارق )
وکذافی فتح القدیر: (1 / 390 ، رشیدیہ)
وکذافی کتاب الفقہ: (1 /368 ،حقانیہ )
وکذافی بحر الرائق: (1 /610 ،رشیدیہ )
وکذا فی البنایہ: (2 /391 ،رشیدیہ )

واللہ اعلم بالصواب
کلیم اللہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
13/4/ 1444 /9/11/2022
جلد نمبر:28 فتوی نمبر:59

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔