سوال

ایک آدمی نے تقریبا تین سو کلو میٹر کاسفر طے کرنا ہے ،سفر میں روزہ نہ رکھنے کا جو حکم ہے ،یہ کس وقت گھر سے نکلے تو حکم ہے ؟یعنی دن یا رات میں جس وقت بھی نکلے یہی حکم ہے ؟یعنی رمضان میں ۔

جواب

الجواب حامداومصلیا

اگر سحری کے وقت میں سفر شروع کرلیا تب تو اس کے لیے روزہ نہ رکھنا جائز ہے ورنہ نہیں ۔

لما فی الشامیة:(2/431،ایم ،سعید)
ان السفر لایبیح الفطر وانما یبیح عدمالشروع فی الصوم فلو سافر بعد الفجر لایحل الفطر
وفی الہند یة:(1/206،رشیدیة)
السفر الذی یبیح الفطر وھو لیس بعذر فی الیو م الذی انشأالسفر فیہ ۔۔۔۔۔۔۔فلو سافر نہارا لایباح لہ الفطر فی ذلک الیوم وان افطر لا کفارۃ علیہ
وکذافی البحرالرائق :(2/506،رشیدیة)
وکذافی الموسوعة الفقھیة:(28/48،علوم اسلامیة)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ :(3/1695،رشیدیة)
وکذافی المحیط البرھانی :(3/358،ادارة القرآن )
وکذافی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید:(1/437،الطارق)

سواللہ اعلم بالصواب
کتبہ:مدثرشریف غفرلہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
14/9/1443/2022/4/16
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:144

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔