سوال

ایک آدمی کا بجلی والا میٹر خراب ہو گیا اوردو ہزار یونٹ آگے چلا گیاپھر ٹھیک ہو گیا ،اب اگر اس کا بل ادا کرے تو کم از کم 20سے 25 ہزار ادا کرنا پڑے گا ،اور اگر اس کو جلا دے اور نیا لگوا لے تو 5 ہزار لگے گا،کیا اس کےلیے میٹر جلانا جائز ہے؟

جواب

الجواب باسم ملہم الصواب

ہماری معلومات کے مطابق واپڈا کا ایک شعبہ (میٹر اینڈ ٹیسٹنگ ) کے نام سے ہے،جو اس طرح کے معاملات کو دیکھتاہے،آپ ان کے سامنے اپنا قضیہ رکھیں ،ان شاءاللہ وہ ضرور اس کا کوئی حل نکالیں گے۔

واللہ اعلم بالصواب
محمد سلیم اللہ عفی عنہ
دارالافتاءجامعۃالحسن ساہیوال
21/9/1440-2019/5/27
جلد نمبر:19 فتوی نمبر:80

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔