سوال

ایک رکعت میں ایک ہی سورت کودوبار پڑھنا کیسا ہے؟امام اورمنفرد دونوں کاحکم بتلائیں؟نیز اس میں فرائض اور نوافل کافرق ہےکہ نہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

امام اور منفرد دونوں کے لیے فرائض میں ایسا کرنا مکروہ ہے ،نوافل میں نہیں۔

لما فی حاشیہ الطحطاوی:(1/352،قدیمی)
“(و) یکرہ ( تکرار السورۃ فی رکعۃ واحدۃ فی الفرائض ولاباس بذلک فی التطوع.”
وفی الھندیہ:(1/107،رشیدیہ)
“ویکرہ تکرار السورۃ فی رکعۃ واحدۃ فی الفرائض ولاباس بذلک فی التطوع.”
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(2/959،رشیدیہ)
وکذافی الجوھرہ النیرہ:(1/157،رشیدیہ)
وکذافی الفقہ الحنفی:(1 /236،الطارق)
وکذا فی فتاوی النوازل:(88،حقانیہ)

واللہ اعلم بالصواب
عبد الخالق غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
یکم ربیع الثانی1441، 28نومبر2019

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔