سوال

ایک شخص سگریٹ کا عادی ہے اور وہ اعتکاف میں بیٹھ گیا ،سگریٹ کے بغیر اس کا گزارہ نہیں ہوتا،تو وہ روزہ افطار کرنے کے بعد حدود مسجد میں یا مسجد سے باہر اس کے لئے سگریٹ پینے کی گنجائش ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

حدود مسجد میں سگریٹ پینے کی گنجائش نہیں ہے البتہ قضائے حاجت کے لئے آتے جاتے ہوئے مسجدسے باہر جلدی جلدی سگریٹ پی سکتا ہے ،مگرپھرمسواک وغیرہ سے اچھی طرح منہ صاف کرلے ۔

لما فی الصحیح المسلم:(1/152،رحمانیہ)
عن جابر بن عبداللہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال من أکل ھذہ البقلۃ الثوم وقال مرّۃ من اکل البصل والثوم والکراث فلا یقربن مسجدنا فان الملائکۃ تتاذی مما یتاذی منہ بنو آدم
وفی الفتاوی العالمکیریہ:(1/212،رشیدیہ)
فلایخرج المعتکف من معتکفہ لیلا ولانھارا الا بعذروإن خرج من غیرعذرساعۃ فسدإعتکافہ فی قول ابی حنیفۃ …ومن الأعذار الخروج للغائط ،والبول وأداء الجمعۃ
وفی المحیط البرھانی:(3/379،داراحیاءتراث)
ولا یخرج المعتکف من معتکفہ لیلا ولانھارا إلا بعذر ووإن خرج من غیر عذر ساعۃ فسد اعتکافہ فی قول ابی حنیفۃ …ومن الاعذار الخروج للغائط أ والبول ،أولأداء الجمعۃ
وکذافی صحیح البخاری:(2/332،رحمانیہ)
وکذافی جامع الترمذی:(2/444،رحمانیہ)
وکذافی سنن ابن ماجہ:(241،قدیمی کتب خانہ)
وکذافی سنن الکبریٰ للبیھقی:(3/107،دارالکتب العلمیہ)
وکذافی بدائع الصنائع:(2/282،رشیدیہ)
وکذافی الدر المختار:(3/500،رشیدیہ)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(3/1776،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد عبداللہ غفرلہ ولوالدیہ کوٹ ادو
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
15/5/1443/2021/12/20
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:52

شیئر/ پرنٹ کریں

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔