سوال

ایک شخص نےاس طرح عمرہ کیا کے احرام باندھا ہی نہیں بلکہ سلے ہوے کپڑے پہنے رہا آیا اس کا عمرہ ہو گیا یا نہیں ؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اگر کسی مرد نے سلے ہوے کپڑے پہنے تھےاور عمرے کی نیت کر کے تلبیہ پڑھ لیا پھر ایک دن یا ایک رات کے برابر سلے ہوے کپڑے پہنے رہا تو اس پر دم واجب ہوگااور اگراس سے کم پہنے تو صدقہ دینا ہوگا لیکن چونکہ اس نے پورے عمرے میں یہ غلطی (جنایت )کی ہےتو یہ بڑی غلطی( کامل جنایت)بن رہی ہےاس لئے اس کو احتیاطا دم دیے دینا چاہیے لیکن اگر اس نے عمرہ کی نیت نہیں کی تھی ویسے ہی ارکان عمرہ ادا کر لیےتو کچھ لازم نہ ہوگا۔

لما فی غنیة الناسک:(439،ادارة القرآن)
جزاء الجنایات إما دم حتما اذا ارتکب المحظور کاملا بلا عذر أو صدقۃ حتما اذا ارتکب المحظور ناقصا بلا عذر أو علی التخییر بین الصوم و الصدقۃ و الدم اذا ارتکب المحظور کاملا بعذر أو علی التخییر بین الصوم و الصدقۃ اذا ارتکب المحظور ناقصا بعذر
وفی ارشاد الساری:(105،فاروقیہ)
فلو أحرم لابسا المخیط أو مجامعا انعقد فی الاول صحیحا)أی و یجب علیہ دم ان دام لبسہ یوما والا فصدقہ
وکذافی غنیة الناسک:(196،ادارة القرآن)
وکذافی تنویر الابصارمع الدر المختار:(3/545،رشیدیہ)
وکذافی الشامیہ:(3/539،رشیدیہ)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(3/2181،رشیدیہ)
وکذافی الھدایہ:(1/372،بشری)
وکذافی الھندیة:(1/237،رشیدیہ)
وکذافی ارشاد الساری:(332،فاروقیہ)
وکذافی غنیة الناسک:(65،ادارة القرآن)

 

واللہ اعلم بالصواب
ضیاء الرحمان عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
5/2/2023/13/7/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:7

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔