سوال

ایک شخص نے حج کااحرام باندھالیکن وقوف عرفہ نہ کرسکا کسی وجہ سے،اب اس کے لیے کیاحکم ہے ،دم آئے گایانہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اس شخص کوچاہیے کہ طواف اورسعی کرلے اوراحرام کھول دے،اس پرقضاءلازم ہے،دم نہیں ہے۔

لما فی الھدایة: (1 /314 ،المیزان )
ومن احرم بالحج وفاتہ الوقوف بعرفۃ حتی طلع الفجر من یوم النحرفقد فاتہ الحج وعلیہ ان یطوف ویسعی ویتحلل ویقضی الحج من قابل ولادم علیہ
وفی الھندیة: (1 /256 ،رشیدیة )
من احرم بالحج فرضاکان اومنذورا۔۔۔۔۔۔۔وفاتہ الوقوف بعرفۃ حتی طلع الفجرمن یوم النحرفقد فاتہ الحج وعلیہ ان یطوف ویسعی ویقضی من قابل ولادم علیہ
وکذافی القدوری: (69 ،الخلیل ) وکذافی التاتارخانیة: (3 /638 ،فاروقیة )
وکذافی مجمع الانھر: (1 /454 ،المنار ) وکذافی الخانیة: (1 /305 ،رشیدیة )
وکذافی البحرالرائق: (3 /101 ،رشیدیة ) وکذافی المحیط البرھانی: (3 /468 ،داراحیاء )
وکذا فی شرح العینی علی کنزالدقائق: ( 1/ 185 ،ادارة القرآن )

واللہ اعلم بالصواب
کلیم اللہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2023/2/28/7/8/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:111

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔