سوال

ایک شخص پرزکوٰۃ فرض ہوئی پھروہ فوت ہوگیا توکیااب اس کے مال سے زکوٰۃ اداکی جائے گی یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اگراس نے وصیت کی تھی تواس کے تہائی مال سے زکوٰۃ دی جائے گی ورنہ نہیں۔البتہ اگربالغ ورثاء اپنے حصے سے زکوٰۃ اداکریں توامید ہے کہ اللہ تعالی اس کومعاف فرمادیں گے۔

لما فی الشامیة: (3 /207 ،رشیدیة )
بیان لاشتراط النیۃ فانھاشرط بالاجماع فی مقاصد العبادات کلھا۔۔۔۔۔۔۔حتی لوارتدبعدوجوبھاسقطت کمافی الموت
وفی البحرالرائق: (2 / 369 ،رشیدیة )
والی انہ لومات من علیہ الزکاۃ لاتؤخذ من ترکتہ لفقد شرط صحتھاوھوالنیۃ الااذااوصی بھافتعتبرمن الثلث
وکذافی التاتارخانیة: (3 /196 ،فاروقیة ) وکذافی بدائع الصنائع: ( 2/ 144 ،رشیدیة )
وکذافی البنایة: (3 /368 ،رشیدیة ) وکذافی کنزالدقائق: ( 56 ،حقانیة )
وکذافی الھدایة: (1 /301 ،بشری ) وکذافی البحرالرائق: (2 /370 ،رشیدیة )
وکذا فی الھندیة: (1 /170 ،رشیدیة )

واللہ اعلم بالصواب
کلیم اللہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
5/3/2023/12/8/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:108

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔