سوال

ایک صاحب نصاب شخص کی قربانی کاجانور قربانی کے وقت سے پہلے بھاگ جائے یا گم ہوجائے یا کسی آفت کی وجہ سے ہلاک ہوجائے توکیا اس پر دوسرے جانور کی قربانی واجب ہوگی؟اور اگر پہلا جانور مل جائے تو کیا دونوں کی قربانی واجب ہوگی یا ایک کی؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

جی ہاں!اس پر دوسرے جانور کی قربانی ہوگی اور اگر پہلے والا مل جائے تو ان میں سے ایک کی قربانی کرے گا۔

لما فی التاتار خانیہ:(17/458،فاروقیہ)
واذا مات المشتراۃ للتضحیۃعلی الموسر مکانھا اخریٰ،ولا شیئ علی الفقیر ولو ضلت او سرقت فاشتری اخری ثم ظھرت الاولیٰ فی ایام النحر علی الموسر ذبح احدھما
وفی کتاب البسوط:(12/16،دارالمعرفة )
“قالوالموسر اذاضلت اضحیۃ فاشتریٰ اخریٰ ثم وجد الاولیٰ فلہ ان یضحیٰ بایھماء . “
وکذافی المحیط البرھانی:(7/459،داراحیاء تراث)
وکذافی البحرالرائق:(8/320،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی العالمکیریہ:(5/294،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی السراجیہ:(384،زمزم)
وکذافی الفقہ الحنفی:(414،البشریٰ)
وکذافی خلاصة الفتاویٰ:(4/318،رشیدیہ)
وکذافی مجمع الانھر:(4/173،المنار)
وکذافی الفتاویٰ قاضیخان علی الھامش الھندیة:(3/347،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی النوازل:(336،الحقانیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد عبداللہ غفرلہ ولوالدیہ کوٹ ادو
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
27/6/1443/2022/1/31
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:136

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔