سوال

ایک عورت کا شوہرفوت ہوگیا ،اب وہ اسی گھر میں ساس سسرکےساتھ رہتی ہے اس کے بچےابھی چھوٹےہیں اوراس گھرمیں اب اس کا دل نہیں لگتا،وہ چاہتی ہے کہ عدت اپنے میکے میں گزارلےاور اس کے میکے کاگھراس سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہےکیاوہ اپنےوالدین کےگھرعدت گزارسکتی ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

وہ اسی گھر میں عدت گزارے گی،دل نالگنے کی وجہ سےخاوند کے گھرکونہیں چھوڑسکتی۔

لما فی البحرالرائق: (4 /259 ،رشیدیہ)
قولہ:(وتعتدان فی بیت وجبت فیہ إلاأن تخرج أو ینھدم)أی معتدۃالطلاق والموت یعتدان فی المنزل المضاف إلیھمابالسکنی وقت الطلاق والموت ولایخرجان منہ إلالضرورۃلماتلوناہ من الآیۃ
وفی تنویرالابصار مع الدرالمختار: (3 /536 ،سعید)
ومعتدۃموت تخرج فی الجدیدین وتبیت)أکثر اللیل(فی منزلھا)لأن نفقتھاعلیھافنحتاج للخروج،حتی لوکان عندھاکفایتھاصارت کالمطلقۃفلایحل لھاالخروج فتح۔۔۔۔۔(طلقت)أومات وھی زائرۃ(وفی غیرمسکنھاعادت إلیہ فورا)لوجوبہ علیھا(وتعتدان) أی معتدۃطلاق وموت(فی بیت وجبت فیہ)
وکذافی شرح الوقایہ:(2/153،امدادیہ)
وکذافی لمختصرالقدوری:(188،الخلیل)
وکذا فی البدائع:(3/325،رشیدیہ)
وکذا فی مجمع الانھر:(2/155،المنار)
وکذا فی الھدایة:(2/407،رشیدیہ)
وکذا فی ملتقی الابحر:(2/154،المنار)
وکذا فی الفتاوی الولوالجیہ:(2/85،الحرمین شریفین)

واللہ اعلم بالصواب
محمدامجدڈوگرغفرلہ ولوا لدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
25/2/2023/4/8/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:54

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔