سوال

بعض لوگ جوتاپہن کرنمازجنازہ پڑھتے ہیں اوربعض اتارکر،بعض جوتااتارکراُس کےاوپرکھڑے ہوجاتےہیں اس میں کونساطریقہ درست ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

اگرزمین کےپاک ہونےکایقین ہےتوجوتےاتارکرپڑھنابہترہے،اگرزمین کےناپاک ہونےکا شک ہواورجوتےکے نیچےوالا حصہ بھی ناپاک ہویااس کی پاکی میں شک ہواوراوپروالاحصہ پاک ہوتوجوتےاتارکراُن کےاوپرکھڑےہوکرپڑھیں، اگرزمین اورجوتےمکمل پاک ہوں توپہن کریااتارکران کےاوپرکھڑےہوکرپڑھ سکتےہیں۔

لمافی التاتارخانیة:(2/31،فاروقیہ)
واذاصلی علی موضع نجس وفرش نعلیہ وقام علیہماجاز،وفی الخانیۃ:امااذاکان النعل ظاہرہ وباطنہ طاہرافطاہر،وان کان مایلی الارض منہ نجسافکذالک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ولوکان لابسالہمالایجوز
وفی خلاصةالفتاوی:(176/،رشیدیہ)
“رجل فقام علی ا لنجاسۃوفی رجلیہ نعلان۔۔۔۔۔۔۔۔لایجوز،ولوافترش نعلیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وقام علیہماجازت صلاتہ۔”
وفی البحرالرائق:(2/315،رشیدیہ)
انہ لوقام علی النجاسۃوفی رجلیہ نعلان لم یجز،ولوافترش نعلیہ وقام علیہماجازت،وبھذایعلم مایفعل فی زماننامن القیام علی النعلین فی صلاۃ الجنازۃلٰکن لابدمن طہارۃالنعلین کمالایخفی۔
وکذافی المحیط البرہانی:(2/20،احیاءالتراث)
و کذافی الخانیةعلی ہامش الہندیة:(1 /30،رشیدیہ)
وکذافی البحرالرائق: (1466/،رشیدیہ)
وکذافی الہندیة:62/1)، رشیدیہ)
وکذافی البزازیہ علی ہامش الہندیة(4/35،رشیدیہ)
وکذافی فقہ الحنفی:(1/175،الطارق)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:محمدرفیق غفرلہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
20/3/1443/2021/10/27
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:72

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔