جامعہ کایہ شعبہ سفید پوش اورحقیقی مستحق افرادکی اعانت وامداد کرتاھے جس کالوگوھے “حاجت مندوں کا سہارا اور دردمندوں کی امید ” یہ ایک ایسا ادارہ جس کی سال بھر خدمات جاری رہتی ہیں۔ رمضان اور قربانی میں خصوصی کاوشیں اورناگہانی آفات کی صورت میں وطن عزیز کے باشندوں کے شانہ بشانہ کھڑاہونا اور دکھ کا مدوا کرنا اس شعبے کی خصوصیت ہے۔ 2022 کے سیلاب میں شعبہ تعاون باہمی کے ذریعے سندھ، کے۔پی۔ کے، راجن پور پنجاب وغیرہ میں ہزاروں لوگوں میں کروڑوں روپے مالیت کا خشک راشن اور ضرورت کا سامان فراہم کیا گیا۔ہرسال عیدا لاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں متعدد مقامات پر عَطیہ قربانی کا اہتمام بھی کیا جاتا ھے جس میں علاقے بھرکے مسلمان عطیہ قربانی کےپیسے جامعہ میں جمع کرواتے ہیں اور پھرجامعہ اپنے فاضلین کے ذریعے چھوٹے بڑے متعدد جانوروں کی قربانی ملک کے متعدد شہروں میں کرتاھے ،پھر ان کا گوشت اس علاقے کے مستحقین اورضروتمندوں میں تقسیم کیا جاتا ھے، گذشتہ سالوں کی کچھ قربانیوں کےمناظر آپ ویڈیوز اورتصاویرمیں ملاحظہ کرسکتے ہیں الحمدللہ سیلاب میں پیش کی گئی خدمات کو سراہنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جناب طارق حسین بھٹی اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جناب عقیل اشفاق صاحب بھی جامعہ میں تشریف لائے