سوال

جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے مساجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں ان کے ہاتھ میں چاندی کے رجسٹر اور سونے کی قلمیں ہوتی ہیں، وہ بالترتیب پہلے آنے والے لوگوں کے نام ان کے مراتب کے اعتبار سے لکھتے ہیں” یہ حدیث کہاں سے ثابت ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

یہ حدیث کنز العمال، احیاءعلوم الدین اور دیگر چندکتب میں موجود ہے، لیکن محدثین نے اس حدیث کو ضعیف کہا ہے۔

لمافی تخریج احادیث الاحیاء،المغنی عن حمل:(1/215،شاملہ)
اذا کان یوم الجمعۃ قعدت الملائکۃ علی ابواب المساجد بایدیھم صحف من فضۃ واقلام من ذھب یکتبون الاول فالاول علی مراتبھم (اخرجھ ابن مردویہ فی التفسیر من حدیث علی باسناد ضعیف)۔ “
وفی تخریج احادیث احیاء علوم الدین:(1/426،شاملہ)
قال العراقی :اخرجہ ابن مردویہ فی التفسیر من حدیث علی باسناد ضعیف اذا کان یوم الجمعۃ نزل جبرئیل ۔۔۔۔ثم نشروا قراطیس من فضۃ و اقلاما من ذھب۔
وکذافی تخریج احادیث الکشاف:(4/22،شاملہ)
وکذافی کنز العمال:(8/177،رحمانیہ)
وکذافی احیاء علوم الدین:(1/182،دار المعرفہ)

 

واللہ اعلم بالصواب
محمداحسن ابراہیم غفر لہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
24-3-2022،1443-8-20
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:66

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔