سوال

جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں الخیر فاؤنڈیشن والے دیہاتوں میں نلکےوغیرہ لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کوپانی کی کمی محسوس نہ ہو تو لوگ ان کو زکوۃ کے پیسے دیتے ہیں اور وہ زکوۃ کے پیسوں سے ہی نلکے لگواتے ہیں،توکیازکوۃ کے پیسوں سے نلکے لگوانا جائزہے یا نہیں؟ان کو زکوۃ دینا کیسا ہے۔

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

صورت مسئولہ میں زکوۃ کے پیسوں سے نلکے لگوانا صحیح نہیں ہے،ایسے ادارے کوزکوۃ دینی چاہیے،جس کے بارے میں معلوم ہوکہ یہ ادارہ مستند علماءکرام کے  مشورہ سے صحیح طریقوں اور مناسب جگہوں میں زکوۃ استعمال کرے گا۔

لما فی الھندیة:(1/188،رشیدیة)
ولایجوز ان یبنی بالزکاۃ المسجدوکذا القناطیروالسقایات واصلاح الطرقات وکری الانھاروالحج والجھاد کل مالاتملیک فیہ
وفی ردالمحتار:(2/344،سعید)
قولہ نحو مسجد کبناءالقناطیروالسقایات واصلاح الطرقات وکری الانھاروالحج والجھاد وکل مالاتملیک فیہ زیلعی
وکذافی مجمع الا نھر:(1/328،المنار)
وکذا فی عمدۃالرعایة علی ھامش شرح الوقایة:(1/298،امدادیة)
 وکذافی البنایة:(3/544،رشیدیة)
وکذا فی تبیین الحقائق:(1/300،امدادیة)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ :(3/1958،رشیدیة)
وکذافی الجوھرۃالنیرۃ:(1/313،قدیمی)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

26/5/1445 /11/12/2023

جلد نمبر :31 فتوی نمبر :42

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔