سوال

حالت اعتکاف میں مسجد میں موبائل پر فون کے ذریعے کاروبار سے متعلق رابطہ کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

کاروبار سے متعلق بقدر ضرورت تو رابطہ کر سکتا ہے، مگر بلا ضرورت بات کرنا یا ہر وقت اسی میں لگا رہنا اعتکاف کے آداب کے خلاف ہے۔

لما فی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(3/1765،رشیدیہ)
فلا بأ س بان یبیع ویبتاع فی المسجد من غیر ان یحضر السلعۃ لانہ قد یحتاج الی ذلک بان لا یجد من یقوم بحاجتہ لکن یکرہ تحریما البیع لتجارۃ واحضار المبیع او السلعۃ الی المسجد
وفی الھندیة:(1/212،رشیدیہ)
ولا بأس ان یتحدث بمالا اثم فیہ—— ولا بأس للمعتکف ان یبیع و یشتری الطعام ومالا بد منہ واما اذا اراد ان یتخذ متجرا فیکرہ لہ ذلک
وکذافی ا لشامیہ:(3/506،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة:(3/464،فاروقیہ)
وکذافی البحرالرائق:(2/531،رشیدیہ)
وکذافی فتاوی قاضی خان:(1/222،رشیدیہ)
وکذافی الھدایة:(1/364،البشری)

واللہ اعلم بالصواب
ضیاء الرحمان عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
4/4/2023/13/9/1444
جلد نمبر:30 فتوی نمبر:2

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔