سوال

حدیث پاک میں عورت کے لیےتین دن اور تین رات بغیر محرم کے سفر کرنا منع ہےحالانکہ آج کل کے حساب سے تو یہ بہت لمبا سفر بھی بن سکتا ہےمثلاًجہاز وغیرہ پر تو چاہےجتنے ملکوں کاسفر کرلیاجائے؟اور دوسری بات یہ کہ اگرعورت نے سفر کرلیا چاہے محرم کے ساتھ ہویا بغیر محرم کے ،اب دوسری جگہ کمائی کے لیے،تعلیم(دینی یادنیاوی)کے لیے یا کسی اور مقصد کے لیے محرم کے بغیر رہنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورت مسئولہ میں جس حدیث پاک کا ذکر ہے اس سے اس وقت کے عرف کے مطابق پیدل یا اونٹ پر سفر مراد ہےجو 77کلو میٹر بنتا ہےلہذابغیر محرم کے77کلو میٹر سفر کرنا عورت کے لیے جائز نہیں ہے(2)اگرگھر کے قریب کوئی تعلیمی ادارہ ہو تو وہاں تعلیم حاصل کرےورنہ محرم کے ساتھ سفر ہواور اس ادارے میں پردہ کااور ہر قسم کےشروروفتن سےحفاظت کامکمل انتظام ہوتو وہاں تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔

لما فی الصحیح لمسلم:(1/499،رحمانیہ)
عن ابن عمر رضی اللہ عنہ ان رسولﷺقال لا تسافر المرأۃثلاثاالاومعھاذومحرم
وفی البدائع:(1/261،رشیدیہ)
قال أصحابنا:مسیرثلاثۃ أیام سیرالإبل ومشی الأقدام
وکذافی مشکوةالمصابیح:(1/221،حقانیہ)
وکذافی سنن أبی داؤد:(1/254،رحمانیہ)
وکذا فی فتح القدیر: ( 2/ 27 ، رشیدیہ)
وکذافی الشامیہ: (3 /533 ،رشیدیہ)
وکذافی المحیط البرھانی:(3/394،بیروت)
وکذا فی البحرالرائق: (2 /551 ،رشیدیہ)
وکذا فی الھندیة: (1 /218 ،رشیدیہ)
وکذا فی الفتاوی التاتارخانیة: (3 /474 ،فاروقیہ)
وکذا فی الھدایة:(1/251،المیزان)

 

واللہ اعلم بالصواب
محمدامجدڈوگرغفرلہ ولوا لدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
25/2/2023/4/8/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:53

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔