الجواب حامداً ومصلیاً
یسوع عیسائیوں کے ہاں حضرت عیسی علیہ السلام کانام جو خدا تعالیٰ کےمشہور پیغمبر ہیں(القاموس الوحید:1493،ادارہ اسلامیات)یسوع :مسیحا ۔حضرت عیسی علیہ السلام۔(فیروزاللغات:1533)یہ عیسائیوں کے ہاں حضرت عیسی علیہ السلام کاہی نام ہے،اہلِ اسلام کے ہاں اس لفظ کاحضرت عیسی علیہ السلام کے لئے استعمال کرنا کتب میں تلاش و جستجو کے باوجود نہیں ملا ،لہٰذا اجتناب کرنا چاہیے
لمافی فیض الباری علی الصحیح للبخاری:(5/10،رشیدیة)
وکعیسی علیہ الصلاۃ والسلام حیث کان اسمہ بینھم یسوع أوأیشوع،فغیرہ الی عیسی علیہ الصلاۃ والسلام
و کذافی نظم الدرر:(2/83،دارالباز)
وکذافیہ ایضا:(1/185،دار الباز)
وکذا فی القرآن الکریم:( النساء:157)
وکذافی صفوة التفاسیر:(1/202، دار احیاء)
وکذا فی فیض القدیر:(1/64،دارالکتب)
وکذا فی البدایة والنھایة:(2/80،دارالکتب)
وکذا فی تاریخ ابن خلدون:(2/150،دار احیاء)
وکذا فی تفسیرالبحرالمحیط:(2/482،دارالکتب)
واللہ اعلم بالصواب
عبدالقدوس بن خیرالرحمٰن
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
8/7/1442/2021/3/22
جلد نمبر:24 فتوی نمبر:100