سوال

خودکشی کرنے والے شخص کا نماز جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں ؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

خودکشی کرنے والے شخص کا جنازہ پڑھا جائے گا، لیکن ائمہ علماء اور مقتدا حضرات اس کے جنازہ میں شریک نہ ہوں تاکہ یہ اور لوگوں کیلئے عبرت بنے اور آئندہ ایسا قبیح فعل کوئی نہ کرے۔

لما فی الفتاوی الھندیہ : (1 / 163 ،رشیدیہ )
ومن قتل نفسہ عمدا یصلی علیہ عند ابی حنیفۃومحمد رحمھمااللہ وھو الاصح
وفی المحیط البرھانی: ( 3/83 ،دار أحیا تراث )
وأما من تعمد قتل نفسہ بحدیدہ ھل یصلی علیہ اختلف فیہ المشایخ رحمھمااللہ تعالی بعضھم قالوا لا یصلی علیہ وکان الشیخ الامام الأجل شمس الأئمۃ (ابومحمد عبدالعزیزبن احمد الحلوانی رحمہ اللہ تعالی یقول الأصح عندی أنہ یصلی علیہ
وکذافی التاتار خانیہ: ( 3/ 56،فاروقیہ )
وکذا فی الفقہ الاسلامی: (2/ 1509، رشیدیہ)
وکذا فی الفقہ الحنفی:(1/337،طارق)
وکذا فی مجع الانھر:(1/281،المنار)
وکذا فی البحرالرئق:(2/35،رشیدیہ)
وکذا فی الفتح القدیر:(2/159،رشیدیہ)
وکذا فی تبیین الحقائق:(1/25،امدادیہ)
وکذا فی خلاصتہ الفتاوی:(1/217،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
ضیاءالرحمان عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

15/11/2022/19/4/1444

جلد نمبر:28 فتوی نمبر:50

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔