سوال

دوسےزائدرکعت والی نوافل اورسنن مؤ کدہ وغیرمؤ کدہ کےقعدہ اولیٰ میں تشھدکےبعددرود شریف پڑھنےکاکیاحکم ہے؟اورکن نمازوں کےقعدہ اولیٰ میں تشھدکےبعددرودشریف پڑھنےسےسجدۂ سہوواجب ہوگااورکن میں نہیں؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

دورکعت سےزائدنوافل اورسنن غیرمؤکدہ کےقعدہ اولیٰ میں تشھّدکےبعددرودشریف پڑھناچاہیے،سنن مؤکدہ میں نہیں۔ اوردورکعت سےزائدوالی فرض،واجب اورسنت مؤ کدہ نمازکےقعدہ اولیٰ میں تشھّدکےبعدبھول کردرودشریف پڑھنے سےسجدۂ سہوواجب ہوگا،سنن غیرمؤ کدہ اورنوفل میں نہیں۔

لمافی البحرالرائق:(2/86،رشیدیہ)
وفی الاربع قبل الظہروالجمعۃو بعدھالایصلی علی النبیﷺفی القعدۃالاولیٰ،ولایستفتح اذاقام الی الثالثۃ،بخلاف سائرذوات الاربع من النوافل }وفی صفحۃ172}ومنھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ولتأخیرالقیام وکذالوصلی علی النبیﷺفیھالتأخیرہ
وفی الہندیة:(1/113،رشیدیہ)
وفی الاربع قبل الظہروالجمعۃوبعدھالایصلی علی النبیﷺفی القعدۃالاولیٰولایستفتح اذاقام الی الثالثۃ،بخلاف سائرذوات الار بع من النوافل،}وفی صفحۃ127{وکذااذازادعلی التشھدالصلاۃ علی النبیﷺ
وکذافی المجمع الانہر:(1/197،المنار)
وکذافی التاتارخانیة:(2/132،فاروقیہ)
وکذافی التنویروالدر:(2/270،رشیدیہ)
وکذافیہ ایضاً:(2/552،رشیدیہ)
وکذافی المحیط البرہانی:(2/314،ادارةالقرآن)
وکذافی البدائع:(1/402،رشیدیہ)
وکذافی التبیین:(1/193،رشیدیہ)
وکذافی الخانیةعلی ہامش الہندیة:(1/121،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدرفیق غفرلہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
22/4/1443/2021/11/28
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:139

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔