سوال

سجدہ تلاوت میں مجلس ایک ہونے کا مطلب کیا ہے ؟اگر درس گاہ میں ایک طالب علم سبق یاد کرتا ہے پھر اٹھ کر استاد کو سناتا ہے یہ ایک مجلس شمار ہو گی یا متعدد شمار ہو گی ۔

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

مجلس ایک ہو نے کا مطلب فقہائےکرام کے ہاں آیت سجدہ کی تلاوت کرنے یا سننے کے بعد اگرکوئی شخص اسی جگہ موجود رہے تو زیادہ وقت گزر نے ،معمولی کھانے پینے ،کھڑے ہو نے یا بیٹھ جانے ، عام راستے میں دو تین قدم چلنے ، کمرے یا مسجد کے ایک کو نے سے دوسرے کونے تک جانے ،تسبیح و تہلیل اور تلاوت کرنے ، اس جیسے افعال کے ارتکاب سے مجلس ایک ہی رہے گی ،اس کے بر عکس عمل کثیر مثلازیادہ کھا نے پینے ،گہری نیند سونے ، خریدو فروخت کرنے ،راستے پر چلنے پھر نےوغیرہ جیسے کاموں سے مجلس بدل جائےگی۔

لمافی الھندية:(1/134،رشیدیہ)
والمجلس واحد وإن طال أو أكل لقمة أو شرب شربة أو قام أو مشى خطوة أو خطوتين أو انتقل من زاوية البيت أو المسجد إلى زاوية إلا إذا كانت الدار كبيرة كدار السلطان وإن انتقل في المسجد الجامع من زاوية إلى زاوية لا يتكرر الوجوب وإن انتقل فيه من دار إلى دار ففي كل موضع يصح الاقتداء يجعل كمكان واحد وسير السفينة لا يقطع المجلس بخلاف سير الدابة إذا لم يكن راكبها في الصلاة، كذا في فتاوى قاضي خان
وکذافی مجع الا نھر: ( 1/235 ،المنار ) وکذافی خلا صة الفتاوی : (1 / 189 ،رشیدیہ )
وکذا فی بدائع الصنائع: (1 /433 ،رشیدیہ ) وکذافی المحیط البر ھانی: (2 / 368 ،دار احیاء التراث العربی )
وکذا فی اللباب : (1 / 109 ،قدیمی ) وکذافی الفتاوی التاتار خانیة : (2 / 470،فاروقیہ )
وکذا فی مجموعة رسائل اللکھنوی : (4 /180،ادا ۃالقرآن و العلوم)
وکذافی حاشیة الطحطاوي علی مراقی الفلاح : (496 / قدیمی ) وکذا فی المو سوعة الفقهية : ( 11/ 86 ،علوم اسلامیہ )

واللہ اعلم بالصواب
محمدعلیم اللہ غفرلہ ولوالدیہ
دار الافتاءجامعۃ الحسن ساہیوال
1-4-2019،1440-7-24
جلد نمبر:19 فتوی نمبر:15

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔