الجواب حامداً ومصلیاً
آقا کریم ﷺکی پگڑی کے بارے میں مشائخ علیہ الرحمۃ نے مختلف اقوال نقل فرمائےہیں کسی خاص مقدار کو متعین نہیں فرمایا۔آپ ﷺعام حالات میں تین ہاتھ اور پانچوں نمازوں میں سات ہاتھ اور جمعہ وعیدین میں 12 ہاتھ لمبی پگڑی باندھتے تھے۔
تین ہاتھ پگڑی تقریباً1.37میڑ،7ہاتھ تقریباً3.20میڑ اور 12ہاتھ پگڑی تقریباً 5.48میڑ بنتی ہے۔
لما فی التعلیق الصبیح:(4/511،رشیدیہ)
کان لہ ﷺعمامۃقصیرةوعمامۃطویلۃ وان القصیرۃکانت سبعۃاذرع والطویلۃاثنی عشر ذراعا
وفی ھامش جامع ترمذی :(1/436،رحمانیہ)
کانت عمامتہﷺفی اکثر الاحیان ثلثۃاذرع شرعیۃ وفی الصلوات الخمس سبعۃاذرع وفی الجمع والاعیاد اثنا عشرذراعا
وکذافی سبل الھدی والرشاد:(7/276،نعمانیہ)
وکذا فی مرقاۃ المفاتیح:(8/148،التجاریة)
وکذا فی نیل الاوطار:(2/123،دارالباز)
وکذا فی عون المعبود:(11/81،قدیمی)
وکذا فی الموسوعةالفقھیة:(30/303،علوم اسلامیہ)
واللہ اعلم بالصواب
محمد یاسر عرفات غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
24/6/1442/ 2020/2/7
جلد نمبر:23 فتوی نمبر:47