الجواب حامداًومصلیاً
یہ خیال آج کا نہیں بہت پرانا خیال ہے،پہلے بھی لوگ کہا کرتے تھے کہ علماء کا سیاست سے کیا تعلق؟بات یہ ہےکہ جس عالم کے اندر صلاحیت ہو،وہ صحیح طور پر سیاست کو اور پارٹیوں کو سمجھتا ہو اور اس کے اندر صلاحیت ہو کہ سیاست میں شریک ہو کر دوسروں کو اپنا ہم خیال بنا لے گا،غلط بات پر نکیر کرے گا ،صحیح راہ عمل پیش کرے گااس کا سیاست میں شریک ہونا درست اور مفید ہے اور مولانا فضل الرحمٰن کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایسی صلاحیتوں سے نوازا ہے کہ سیاست کے میدان میں انہوں نے ہمیشہ درست راہ عمل پیش کیا اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ اسلام کی ترجمانی کی۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:ولی اللہ غُفرلہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
11/7/1443/2022/2/13
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:38