شعبہ الحسنہ
(Al-Hasanah)
جامعۃ الحسن ساہیوال کا یہ منفرد شعبہ مارچ 2016 میں قائم ہوا، جس کا مقصد معاشرے کے ضرورت مند افراد کو ان کی عزت نفس اور خودداری کا خیال رکھتے ہوئے چھوٹے پیمانے پر بلا سود قرض فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں، سود سے بچ سکیں اور اپنی وقتی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ مخیر حضرات نے صرف اسی مقصد کے لیے الگ سے تعاون کیا جس کی اب تک کی رقم 2206600 ( بائیس لاکھ چھ ہزار چھ سو روپے) ہے اور ابھی (جنوری 2025) تک اس سے فائدہ اٹھانے والے 215 افراد ہیں، جن میں 7120500 ( اکہتر لاکھ بیس ہزار پانچ سو روپے) قرض جاری کیا گیا ہے، وہ اس طرح کہ جب قرض دی ہوئی رقم واپس ملتی ہے تو وہ کسی دوسرے ضرورت مند کو قرض دے دی جاتی ہے، اس طرح یہ رقم مسلسل سرکل میں رہتی ہے۔
اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ قرض کے ضرورت مند افراد سے ایک فارم فل کروایا جاتا ہے جس میں بنیادی اور ضروری معلومات ہوتی ہیں مثلاً نام، پتہ، فون نمبر، ذریعہ آمدن اور قرض کا مقصد وغیرہ۔ خواہش مند سے شناختی کارڈ کی کاپی اور بلینک چیک بھی لیا جاتا ہے اور ایک ضامن یعنی گارنٹر لیا جاتا ہے جو اس بات کی گارنٹی دیتا ہے کہ اگر قرض لینے والا شخص قرض ادا نہیں کرے گا تو گارنٹر وہ قرض ادا کرے گا، گارنٹر کے بھی ضروری معلومات لکھ لی جاتی ہیں اور گارنٹر سے شناختی کارڈ کی کاپی بھی لی جاتی ہے۔ یہ شعبہ ساہیوال کی حد تک ہی کام کر رہا ہے اور الحمدللہ جتنے لوگوں کو قرض دیا گیا ہے تقریباً سب سے قرض واپس وصول ہو ہوتا آیا ہے۔اور اس کا مکمل ریکارڈ بھی محفوظ کیا جاتا ہے