سوال

شہد کی مکھیوں کو پال کر ان سے شہد حاصل کیاجاتا ہے اس شہد پر عشر واجب ہو گا یا نہیں؟اگر ہے تو نصف عشر ہے یا عشر؟کیونکہ اس پر خرچ بھی ہوتا ہےتو جس طرح زرعی پیداوار پر خرچ کی وجہ سےنصف عشر ہے تو کیا یہاں بھی نصف عشر ہو گا؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

شہد میں عشر واجب ہو گا، خواہ دیسی شہد ہو یا فارمی ہو۔

لما فی جامع الترمذی:(1/254،رحمانیہ)
عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی العسل فی کل عشر ازق زق
وفی البدائع الصنائع:(2/184،رشیدیہ)
ثم انما یجب العشر فی العسل اذا کان فی ارض العشر فاما اذا کان فی ارض الخراج فلا شیئ فیہ لما ذکرنا،ان وجوب العشر فیہ لکونہ بمنزلة الثمر لتولدہ من ازھار الشجر
وفی الھندیة:(1/186،رشیدیہ)
ویجب العشر فی العسل اذا کان فی ارض العشر
وکذافی کتاب الاصل:(2/116،بیروت)
وکذافی الھدایة:(1/219،المیزان)
وکذافی الخانیہ علی ھامش الھندیہ:(1/276،رشیدیہ)
وکذافی التاتارخانیہ:(3/286،فاروقیہ)
وکذافی التنویر مع شرحہ:(2/325،سعید)
وکذافی الجامع لاحکام القراٰن:(10/140،بیروت)
وکذافی الموسوعة الفقھیة:(30/97،علوم اسلامیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد طاہرعفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
19/12/2020/1442/5/3
جلد نمبر:22 فتوی نمبر:13

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔