سوال

قربانی کےدن جانورذبح کرنےکےبعدگوشت بناتےہوئےجوخون کپڑوں کولگ جاتاہےاس کےساتھ نمازپڑھ سکتےہیں یانہیں؟رہنمائی فرمائیں۔

جواب

الجواب حامداومصلیا

ذبح کرتےہوئےجوخون بہنےکی صورت میں نکلاتھااگروہ لگ گیاتونمازنہیں ہوگی ،ورنہ ہوجائےگی۔

لمافی الشامیة:(1/575،رشیدیہ)
“وکذادم الخارج من اللحم المہزول عندالقطع،ان منہ فطاہر،والافلا ۔”
وفی الہندیة:(1/46،رشیدیہ)
ومایبقی من الدم فی عروق المذکاۃبعدالذبح لایفسدالثوب وان فحش،وکذاالدم الذی یبقی فی اللحم لانہ لیس بمسفوح،ھکذافی محیط السرخسی
وکذافی التاتارخانیة:(1/431،فاروقیہ)
وکذافی الخانیةعلی ہامش الہندیة:(1/19،رشیدیہ)
وکذافی البحرالرائق:(1/398،رشیدیہ)
وکذافی النہرالفائق:(1/147،المنار)
وکذافی البدائع:(1/196،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدرفیق غفرلہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
15/8/1443/2022/3/19
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:19

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔