سوال

مسجد کے متصل مکان میں مسجد والی جماعت کے ساتھ نماز ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ جبکہ مسجد کے مقتدی اور مکان کے درمیان صرف دیوارہے۔

جواب

الجواب باسم ملھم الصواب

اگر متصل مکان میں مقتدی کو امام کے رکوع وسجود وغیرہ کا علم دیکھنے یا سننے سے ہو رہا ہو تو اقتدا جائز ہے۔

لما فی ردالمحتار:(2/405،رشیدیہ)
لو کان بینھما حائط کبیر، لایمکن الوصول منہ الی الامام ،ولکن لا یشتبہ حالہ علیہ بسماع او رؤیۃ لانتقالاتہ لایمنع صحۃ الاقتداء فی الصحیح وهو اختیار شمس الائمۃ الحلوانی
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(2/1248،رشیدیہ)
والحائل کجدار کبیر لایمنع الاقتداء ان لم یشتبہ حال امامہ بسماع من الامام او مبلغ عنہ او رؤیۃ ولو لاحد المقتدین۔
وکذا فی البحر الرائق:(1/634،35،رشیدیہ)
وکذا فی الھندية:(1/88،رشیدیہ)
وکذا فی التاتارخانية:(2/263،فاروقیہ)
وکذا فی الدر المنتقی فی شرح الملتقی:(1/170،المنار)
وکذا فی خلاصة الفتاوی:(1/150،رشیدیہ)
وکذا فی المحیط البرھانی:(2/191،بیروت)
وکذا فی البزازية:(4/55،رشیدیہ)
وکذا فی بدائع الصنائع:(1/362،رشیدیہ)
وکذا فی فتاوی النوازل:(82،الحقانیہ)

والله اعلم بالصواب
محمد عابد عفی الله عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
26/7/1440، 2019/4/3
جلد نمبر :18 فتوی نمبر :153

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔