سوال

مومن مسجد میں ایسے خوش ہوتا ہےجیسےمچھلی پانی میں “کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیا

یہ کلام اگرچہ بطور حدیث مشہور ہوگیا،مگر حقیقت میں یہ حدیث نہیں ہے،البتہ اس سے ملتا جلتا کلام حضرت مالک بن دیناررحمہ اللہ سے منقول ہےکہ:”منافق مسجد میں ایسے ہوتے ہیں جیسے پرندے پنجروں میں”لہذا اس کو بطور حدیث بیان کرنا جائز نہیں۔

لما فی کشف الخفاء:(2/294،غزالی)
المؤمن فی المسجد کالسمک فی الماء،والمنافق فی المسجد کالطیر فی القفص)لم أعرفہ حدیثا وان اشتھر بذلک ویشبہ ان یکون من کلام مالک بن دینارفقد نقل المناوی عنہ أنہ قال المنافقون فی المسجد کالعصافیر فی القفص
وفی مرقاة المفاتیح:(2/405،تجاریہ)
إذا خرج منه) أي: من المسجد (حتى يعود إليه) : لأن المؤمن في المسجد كالسمك في الماء، والمنافق في المسجد كالطير في القفص
وکذافی تحفة الاحوذی:(7/113،قدیمی)

واللہ اعلم بالصواب
اسدالرحمن عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
24/7/1442/2021/9/03
جلد نمبر: 23 فتوی نمبر: 184

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔