سوال

میرے والد صاحب نے مجھے اپنی بہن سے (لے کر پالا تھا)کیا تھا ۔اب میرے شناختی کارڈاور ڈاکومنٹس پر ان کا نام ہے، جنہوں نے مجھے (لے کر پالاگیا) تھا ۔کیا میں اسی ولدیت کے ساتھ نکاح کرسکتاہوں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورت مسؤلہ میں اگر شناختی کارڈ والا نام نکاح نامے پر لکھوادیں گے تو نکاح تو اگرچہ درست ہوجائے گا مگر اپنے والد کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف منسوب ہونے کا گناہ اپنی جگہ پر رہے گا۔

لما فی سنن ابی داؤد:(2/356،رحمانیہ)
عن انس بن مالک قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول من ادعی الی غیر ابیہ او انتمی الی غیر موالیہ فعلیہ لعنۃ اللہ المتتابعۃ الی یوم القیامۃ
وفی الفتاویٰ التاتارخانیہ:(4/32،فاروقیہ)
“اذاذکروا فی النکاح اسم رجل وکنیۃ ابیہ ولم یذکرو اسم ابیہ ان کان الرجل حاضرا اشار الیہ جاز . “
وکذافی تفسیر القرطبی :(14/121،داراحیاء تراث)
وکذا فی صحیح البخاری :(1/623،رحمانیہ)
وکذافی الصحیح المسلم :(1/83،رحمانیہ)
وکذا فی سنن ابن ماجہ :(310،رحمانیہ)
وکذافی سنن الکبریٰ للبیھقی :(7/262،دار الکتب العلمیہ)
وکذا فی احکام القرآن للجصاص:(3/521،قدیمی کتب خانہ)
وکذافی الفقہ السلامی و ادلتہ:(10/7348،رشیدیہ)
وکذا فی احکام القرآن للعلامة محمد شفیع :(3/292،ادارۃ القرآن)
وکذافی البحر الرائق:(3/150،رشیدیہ)
وکذافی النتف فی الفتاوی:(187،ایچ ایم سعید)
وکذافی المحیط البرھانی:(4/24،داراحیاء تراث)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(9/6568،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد عبداللہ غُفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
22/4/1443/2021/11/22
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:132

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔