سوال

میں توامتی ہوں اے شاہ امم ،کردے میرے آقا اب نظر کرم “اس نعت میں میرے خیا ل میں یہ الفاظ شرک ہیں کیونکہ “نظر کرم “کی دعا ہمیں صرف اللہ سے کرنی چاہیے ،اس نعت اور ایسی دوسری نعتوں کے متعلق کیا حکم ہے ؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

مذکورہ شعر میں شاعر اگر آپ علیہ الاسلام کو قادر مطلق سمجھ کر پکار رہا ہے تب تو شر ک ہے ،ہاں اگر روضہ اقدس پر حاضری کا تصور کر کے اور آپ ﷺکی شفاعت مراد لے کر یہ شعر پڑھا جائے تو گنجائش معلوم ہوتی ہے ۔

لما فی القرآن المجید :(یونس :106)
“ولاتدع من دون اللہ مالا ینفعک ولایضرک فان فعلت فانک اذا من الظالمین “
وفی جامع التر مزی :(2/530،رحمانیة)
عن ابن عباس قال کنت خلف النبی یوما فقال یاغلام ۔۔۔۔۔اذا سالت فاسال اللہ واذااستعنت فاستعن باللہ ۔۔۔۔۔الخ
وفی الموسو عة الفقھیة:(4/18،علوم اسلامیة)
ان یسال المستغاث بہ مالا یقدر علیہ ولا یسا ل اللہ تبارک وتعالی کان یستغیث بہ ان یفرج الکرب او یاتی لی با لرزق فھذا غیر جائز وقد عدہ العلماء من الشرک لقولہ عزوجل ﴿ولاتدع من دون اللہ مالا ینفعک ولایضرک فان فعلت فانک اذا من الظالمین
وکذا فی المرقات المفاتیح شرح مشکاةالمصابیح (9/162،التجاریة)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ مدثر شریف غفرلہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
11/2/2022/9/7/1443
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:173

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔