سوال

میں نے بینک سے دس لاکھ روپے قرض لیا ہےگھر تعمیر کرنے کے لیےاور بینک کے پاس سونا گروی رکھا ہےتو مجھ پراس سونے کی زکوۃ لازم ہوگی یانہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

آپ پر اس سونے کی زکوۃ لازم نہیں ہوگی۔

لما فی الشامیہ: (2 /263 ،سعید)
قولہ ولا فی مرھون)أی لاعلی المرتھن لعدم ملک الرقبۃولاعلی الراھن لعدم الید،وإذااستردہ الراھن لایزکی عن السنین ا لمافیۃ،وھومعنی قول الشارح بعد قبضہ
وفی الفقہ الحنفی:(1/356،طارق)
فلا زکوۃ فی مرھون بعد قبضہ، لاعلی المرتھن لعدم ملک الرقبۃ،ولاعلی الراھن لعدم الید،فإذااستردہ الراھن لایزکیہ عن السنین ا لمافیۃ
وکذا فی البحرالرائق: (2 /355 ،رشیدیہ)
وکذا فی حاشیہ الطحطاوی:(1/391،رشیدیہ)
وکذا فی الفقہ الاسلامی و ادلتہ:(3/1800،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدامجدڈوگرغفرلہ ولوا لدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
1/4/2023/10/9/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:178

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔