سوال

میں نے سنا ہے کہ جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا سنت ہے کیا یہ روایات وغیرہ میں ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

حضرات فقہاءکرام نے اس عمل کو سنت کہا ہے،لیکن ہمیں ایسی کوئی روایت نہیں ملی،البتہ یہ روایت موجود ہے کہ جوشخص جنازے کے چاروں پائیوں کو کندھا دے گا تو اس کے چالیس گناہ معاف ہوجاتےہیں۔

لما فی مجمع الزوائد: (3 /95 ،العلمیة )
عن انس بن مالک،قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من حمل جوانب السریرالاربع کفراللہ عنہ اربعین کبیرۃ
وفی الھندیة: (1 /162 ،رشیدیة )
ثم ان فی حمل الجنازۃ شیئین نفس السنۃ وکمالھا اما نفس السنۃ فھی ان تاخذ بقوائمھا الاربع علی طریق التعاقب بان تحمل من کل جانب عشر خطوات وھذا یتحقق فی حق الجمع واما کمال السنۃ فلا یتحقق الا واحد وھوان یبدأالحامل بحمل یمین مقدم الجنازۃ
وکذافی المجمع الاوسط: (6 /428 ،المعارف ) وکذافی التاتارخانیة: (3 /33 ،فاروقیة )
وکذافی بدائع الصنائع: (2 / 43 ،رشیدیة ) وکذافی محیط البرھانی: (3 /69 ،داراحیاء )
وکذافی الھدایة: ( 1/ 289 ،بشریٰ ) وکذافی الشامیة: (3 /158 ،رشیدیة )
وکذافی المبسوط: (2 /56 ،دارالمعرفة ) وکذافی فتح القدیر: (2 /140 ،رشیدیة )

واللہ اعلم بالصواب
کلیم اللہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2022/12/4/9/5/1444
جلد نمبر:28 فتوی نمبر:80

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔