سوال

نماز کے دوران ستر کی کتنی مقدار کھل جائے تو نماز نہیں ہوتی؟ جس شخص کی پینٹ بحالت سجدہ سرک جاتی ہے اور ستر نظر آنے لگتا ہے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

نماز میں ستر والے اعضاء میں سے کسی عضو کا چو تھائی حصہ ایک رکن کے بقدر کھلا رہے تو نماز فاسد ہو جاتی ہے ،(2) اگر کمر کی جانب سے اس طرح پینٹ سرکے کہ ناف کی سیدھ اور کولہے کے درمیان بدن کا چوتھائی حصہ ایک رکن کے بقدر کھل جائے تو نماز نہ ہو گی۔

لما فی المختصر الحنفی :(1/100،البشریٰ)
العضو الذی یجب سترہ فی الصلٰوۃ ان انکشف ربعہ قدد ما یمکن ان یقال فیہ ثلاث مرات سبحان اللہ تفسد الصلاۃ وان لم ینکشف ہذا القدر بان سترہ فو را بعد ما انکشف لا تفسد
وفی: الہندیہ(1/58،رشیدیہ)
والاصح ان التقدر فی العورۃ الغلیظۃ والخفیفۃ بالربع ہکذا۔۔ انکشاف ما دون الربع معفوا ذا کان فی عضو واحد، وان کان فی عضوین او اکثر وجمع ابلغ ربع ادنی عضو منہا یمنع جواز
الصلوٰۃوکذافی الہندیہ:(1/59،رشیدیہ)
وکذافی رد المحتار:(1/409،سعید)
وکذافی المنیہ المصلی:(1/75،مجیدیہ)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(1/742،رشیدیہ)
وکذافی کتاب الفقہ :(1/168،الحقانیہ)
وکذافی المبسوط:(1/197،دار المعرفہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمداسامہ شفیق عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
14/9/1442/2021/4/27
جلد نمبر:24 فتوی نمبر:135

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔