سوال

وضو کے دوران مسواک کرتے ہوئے زبان اور تالو پر مسواک کی جاتی ہے، کیا زبان اور تالو پر بھی تین مرتبہ مسواک کی جائے گی ؟

جواب

الجواب باسم ملھم الصواب

زبان اور تالو پر مسواک کرنے کی تعداد کا ذکر نہ مل سکا ،بظاہر لگتا ہے کہ اگر ایک مرتبہ کرنے سے صفائی حاصل نہ ہو تو تین مرتبہ بھی کر سکتے ہیں۔

لما فی الصحیح لمسلم : ( 1/161،رحمانیہ )
“عن ابی موسی رضی اللہ عنہ قال دخلت علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم وطرف السواک علی لسانہ .”
وکذا فی فتح الملھم :(1/691، دارالعلوم کراتشی )
عن ابی موسی رضی اللہ عنہ قال : دخلت علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم وطرف السواک علی لسانہ ۔۔۔۔۔۔ وفی الحجۃ اللہ اقول ینبغی للانسان ان یبلغ بالسواک اقاصی الفم فیخرج بلاغم الحلق والصدر،والاستقصاء فی السواک یذھب بالقلاع، ویصفی الصوت ،ویطیب النکھۃ.
وکذا فی البحر الرائق : (1/42، رشیدیہ )
وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ :(1/457، رشیدیہ )
وکذا فی البنایہ :(1/ 149، رشیدیہ )
وکذا فی کتاب الفقہ :(1/67، حقانیہ )
وکذا فی الدر المختار :(1/251،دارالمعرفہ )
وکذا فی مرقاة المفاتیح :(2/89، التجاریہ )
وکذا فی تحفة الاحوذی:(1/107،قدیمی )
وکذا فی بذل المجھود:(1/110، قدیمی )

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
29، 6، 1440،2019، 3، 6
جلد نمبر:18 فتوی نمبر:66

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔