سوال

ویسے تو سفرِ شرعی میں روزہ افطار کرنے کی رخصت ہے، لیکن اگر سفر آرامدہ ہو مثلا: ٹرین یا جہاز کی بزنس کلاس میں سفر کیا جائے تو اس صورت میں روزہ رکھنا افضل ہے یا افطار کرنا؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورتِ مسئولہ میں روزہ رکھنا افضل ہے۔

لما فی الشامیة :(3/462،رشیدیہ)
ولکن الصوم افضل ان لم یضرہ
وفی اعلاءالسنن:(9/151،ادارة القرآن والعلوم الاسلامیہ)
عن انس رضی اللہ عنہ ( مرفوعا ) من افطر فرخصۃ ومن صام فالصوم افضل، یعنی فی السفر
وکذافی اللباب:(1/159،قدیمی )
وکذافی القدوری :(232،بشری)
وکذافی الھدایة:(1/351،بشریٰ)
وکذافی البنایہ: (3 /688 ،رشیدیہ)
وکذافی المحیط البرھانی:(3/358،بیروت)
وکذافی تنویرالابصار: (3 /465 ،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی الولوالجیہ:(1/221،حرمین )
وکذافی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید :(1/438،طارق)

واللہ اعلم بالصواب
سید ممتاز شاہ بخاری
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
3/4/2023/12/9/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:172

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔