سوال

ٹھیکہ پر لی گئ زمین کاعشر کل پیداوار سے نکالا جائےگایاٹھیکہ کی رقم اس سے نکالی جائےگی؟کیونکہ آج کل ٹھیکہ بہت زیادہ ہوتا ہے،ٹھیکہ نکالنے کے بعد بہت کم رقم بچتی ہے۔مہربانی فرماکرجواب عنایت فرمائیں۔

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

کل پیداوار سے عشر نکالا جائےگا،ٹھیکہ کی رقم اس سے منہا نہیں کر سکتے۔

لما فی الھندیة: (1 /187 ،رشیدیہ)
ولاتحسب أجرۃالعمال ونفقۃ البقر وکری الانھاروأجرۃالحافظ وغیر ذلک فیجب اخراج الواجب من جمیع ماأخرجتہ الارض عشرااونصفا
وفیالشامیہ: (2 /334 ،سعید)
والعشر علی المؤجرکخراج موظف وقالاعلی المستأجرکمستعیرمسلم،وفی الحاوی وبقولھمانأخذ
وکذا فی الفقہ الاسلامی و ادلتہ:(3/1901،رشیدیہ)
وکذا فی البدائع:(2/173،رشیدیہ)
وکذا فی الفقہ الحنفی:(1/366،طارق)
وکذافی المحیط البرھانی:(3/290،بیروت)
وکذا فی البحرالرائق: (2 /416 ،رشیدیہ)
وکذا فی مجمع الانھر:(1/320،المنار)
وکذا فی ملتقی الابحر:(1/319،المنار)

واللہ اعلم بالصواب
محمدامجدڈوگرغفرلہ ولوا لدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
25/2/2023/4/8/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:45

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔