سوال

پانچ ہزار کانوٹ پیشاب میں لت پت ہو گیا اوراس حالت میں ہو گیا کہ اگرمزید اس پر پانی بہایا جائے تو نوٹ خراب ہو جائے گا اور اسکی ثمنیت ختم ہوجائے گی ،اب اس صور ت حال میں اس نوٹ کے پاک کرنے کا کیاطریقہ ہے اور اس کو کیسے استعمال میں لایا جا سکتاہے ؟

جواب

الجواب باسم ملہم الصواب

مذکورہ نوٹ کو کسی پاک لیکوڈ(liquid)چیز مثلاپٹرول یا سپرٹ وغیرہ سے دھولیا جائے ،جس سے نجاست زائل ہو جائے ،اگر کوئی صورت ممکن نہ ہو تو اسی طرح استعمال میں لایا جاسکتا ہے، لیکن نماز کی حالت میں جیب میں نہ رکھا جائے ۔

لمافی التنویر وشرحہ:1/560(،رشیدیۃ)
“(یجوز رفع نجاسۃ حقیقۃ عن محلھا )
۔۔۔۔۔(وبکل مائع طاھر قالع )للنجاسۃ ینعصر با لعصر (کخل وماءورد)”۔
و فی الھندیۃ:( /141،رشیدیۃ)
یجوز تطھیر النجاسۃ بالماءوبکل مائع طاھر یمکن ازالتھا بہ کالخل وماءالورد ونحوہ
وکذافی بدائع الصنائع:( 1/240، رشیدیۃ)
وکذافی تبیین الحقائق:(1 /69،امدادیۃ)
وکذا فی الفتا وی التاتارخانیۃ: (1/429،فاروقیۃ)
وکذا فی الشامیۃ:( 1/579،رشیدیۃ)
وکذا فی البحر الرائق:(1/384،رشیدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حافظ عبدالرحیم عفی عنہ ووالدیہ
دارالافتاءجامعۃ الحسن ساہیوال
23/7/1440،2019/4/1
جلد نمبر:18فتوی نمبر:105

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔