سوال

گلیسرین میں اگر چوہا گر کر مر جائے تو اس کو پاک کرنے کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اس گلیسرین سے چوہا نکال کر اس میں اوپر سے پاک گلیسرین اتنی ڈالی جائے کہ وہ گلیسرین جس برتن وغیرہ میں ہے، اس کے کناروں سے باہر نکل کر خود بخود بہنے لگے تو ساری گلیسرین پاک ہو جائے گی۔

(ماخوذ احسن الفتاوی:10/190)

واللہ اعلم بالصواب
ضیاء الرحمان غفرلہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
12/3/2023/19/8/1444
جلد نمبر:29 فتوی نمبر:124

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔