سوال

کسی شخص کو کھڑے ہوکر نماز پڑھ نے سے قطرے نکلنے کا خطرہ ہو تو کیا ایسا شخص بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؟اگر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوے سجدہ وغیرہ کرنے سے قطرے نکلیں تو اشاروں سے نماز پڑھ سکتا ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

جی ہاں!اگر کسی آدمی کے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے یا رکوع،سجدہ وغیرہ کرنے سے قطرے نکلتے ہوں تو بیٹھ کر یا رکوع وسجود کااشارہ کرکے نماز پڑھ سکتاہے۔

لما فی المحیط البرھانی :(3/39،داراحیاء)
“وکذالک اذا کان بہ جرا حۃ اذا قام سال جرحہ واذا قعد لایسیل اوکان شیخا کبیرا اذاقام سلس بولہ او اذا قعدا ستمسک صلی قاعدا برکوع وسجود وان کان لوسجد سال ایضاقاعد ایؤمی ایماء.”
وفی الفتاوی الولوالجیہ:(1/105،الحرمین شریفین)
“رجل بہ جرح ان صلی قائما لایسیل جرحہ واذا رکع وسجد یسیل جرحہ صلی قائما ویؤمی للرکوع ثم یجلس ویؤمی للسجود لیکون اداء الصلاۃ مع الطھارۃ.”
وکذا فی کتاب المبسوط:(1/277،دار احیاء)
وکذافی المختصر للقدوری:( 33،رشیدیہ)
وکذا فی بدائع الصنائع :(1/284،رشدیہ)
وکذافی الدرالمختار :(1 588/،رشیدیہ)
وکذافی الھندیہ:(1 /136،رشیدیہ)
وکذا فی البحر الرائق:(2/198،)
وکذافی الھدایہ:(1 /136،رشیدیہ)
وکذا فی فتاوی النوازل:(108،الحقانیہ)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
عبدالخالق غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
یکم ربیع الثانی1441، 28نومبر2019

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔