الجواب حامداً ومصلیاً
حفظ کی طالبہ حالت حیض میں سبق یاد کرنے کےلیے قرآن کریم نہیں پڑھ سکتی، کیونکہ یہ مجبوری نہیں ہے ، البتہ اگر سابقہ کو یاد رکھنا پڑھے بغیر ممکن نہ ہو تو ایک ایک لفظ کر کے پڑھ سکتی ہے، اس لیے کہ سابقہ کو یاد رکھنا مجبوری ہے۔
لما فی الشامیہ:(1/293،سعید)
“انہ جوز للحائض المعلمہ تعلیمہ کلمۃ کلمۃ .”
وفی الھندیہ:(1/38،رشیدیہ)
“واذا حائضۃ المعلمۃ فینبغی لھا ان تعلم کلمۃ کلمۃ و تقطع بین الکلمتین .”
وکذافی جامع الترمذی :(1 /129،رحمانیہ) وکذا فی القدوری:(14،الخلیل)
وکذافی التاتار خانیہ:(1 /480،فاروقیہ) وکذا فی سنن ابن ماجہ:(144،رحمانیہ)
وکذا فی الھدایہ:(1/62،رشیدیہ) وکذافی بدائع الصنائع:(1/136،رشیدیہ)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
عبدالخالق غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
یکم ربیع الثانی1441، 28نومبر2019