سوال

ايك مسجد ميں چھپکلیاں بہت ہیں کیاان کومارنادرست ہے،اگردرست ہےتوان كو مارنےپراجربھی ہےیانہیں ؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

جی ان کومارنادرست ہےاوران کومارنےپراجروثواب بھی ہے،چنانچہ ایک حدیث میں ہےکہ چھپکلی کوپہلی ضرب سے مارنےپرسونیکیاںملتی ہیں اوردوسری ضرب پر اس سے کچھ کم اورتیسری ضرب پراس سےبھی کچھ کم اجرملتاہے۔

لما فی الصحيح لمسلم : ( 2/243،رحمانيه)
“حدثناقتيبة بن سعيد۔۔۔۔۔۔من قتل وزغافي اول ضربةكتبت له مائة حسنة وفي الثانيةدون ذلك وفي الثالثةدون ذلك.”
وفی الصحیح البخاری: ( 1/583،رحمانیہ)
“حدثناصدقۃبن الفضل۔۔۔۔ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم امرھابقتل الاوزاغ.”
وکذافی سنن ابن ماجہ: ( 365/رحمانیہ)
وکذا فی جامع الترمذی: (1/405،رحمانیہ)
وکذا فی سنن النسائی: ( 2/32،رحمانیہ)
وکذافی سنن ابی داود: ( 2/373،رحمانیہ)
وکذا فی سنن الکبری: ( 5/345،دارالکتب)

واللہ اعلم بالصواب
ايثار القاسمی غفر لہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
5/8/1440،2019/4/11
جلد نمبر :19 فتوی نمبر :8

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔