سوال

:قربا نی کی نیت سے بکری خریدی ،اس کی پیدائشی دم نہیں ہے ،اس کی قربا نی جا ئزہو گی ؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

جس بکری کی پیدائشی دم نہ ہو ،مفتی بہ قول کے مطابق اس کی قر بانی جائزنہیں۔

لما فی الھدایہ:(4/447،رحمانیہ)
قال تجزئ مقطوعةالاذن والذنب اما الذنب فقوله عليه السلام استشرفواالعين والازن اي اطلبواسلامتهماواماالذنب فلانه عضو كامل مقصود فصار كالاذن
وکذافی الھندية: ( 3/ 353، رشیدیہ)
وکذا فی الشامية: (6 / 325، ایچ ایم سعید)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلته: (4 / 2830، رشیدیہ)
وکذا فی تبیین الحقائق : (6 / 6، امدادیہ)
وکذافی حاشية الطحطاوي علي مرا قي الفلاح : (4 / 165، رشیدیہ)
وکذا فی المحیط البر ھانی: (8 /466 ، داراحیاءتراث)
وکذافی الھندية: ( 5/299 ، رشیدیہ)
وکذا فی البر جندی : (4 / 199 ، حقانیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدعلیم اللہ غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
20-6-1440،2019-02-26
جلد نمبر:18 فتوی نمبر:116

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔