سوال

خاوند کہتا ہے کہ میں نے تین طلاقیں دی ہیں اورخاوند کا والد بھی یہی کہتا ہے، لیکن بیوی کہتی ہے کہ ایک طلاق دی ہے ، تو کس کی بات معتبر ہو گی ؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

صورت مسؤ لہ میں خاوند کی بات معتبر ہو گی ،اس لیے کہ وہ تین طلا ق کا اقرار کر رہا ہے ،لہذا تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی۔

لمافی الشامیة :(3 /236 ،ایچ۔ایم۔سعید)
لو اقر بالطلاق کاذبا او ہاذلاوقع قضاء لا دیانۃ
وفی المختصر فی الفقہ الحنفی :(300،بشری)
ان طلق الرجل امراتہ یقع سواء رضیت المراۃ او لم ترض…. اذا نطق الرجل بالطلاق بحیث سمع ہو وقع الطلاق سواء سمع ذلک غیرہ او لم یسمع و سواء علمت بہ المراۃ او لم تعلم
وکذافی المحیط البرہانی:(4/393،ادارة القرآن)
وکذافی حاشیة الطحطاوی علی الدرالمختار :(2/113،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة:(4/104،فاروقیہ)
وکذافی شرح مجلة الاحکام :(1/79،العر بیہ)
وکذافی المبسوط :(6/76،دارالمعرفہ)

واللہ اعلم بالصواب
احسن ابراہیم غفر لہ و لوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
23/4/1443،2021/11/29
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:124

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔