سوال

جسم پر وائٹنرکی سفیدی یا ایلفی لگ جائے تواس حالت میں کیے جانے والے وضو اور غسل کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

جسم پراگر وائٹنر کی سفیدی یا ایلفی لگی ہو تو اسے کھرچ کر یا پٹرول وغیرہ سے اپنی بساط کی حد تک خوب صاف کریں ، لیکن اگر بھر پور کوشش کے بعد بھی کچھ رہ جائے تو وضو اور غسل درست ہو جائیں گے۔

لمافی الشامیة:( 1/313 ،دار المعرفہ)
یفرض غسل کل مایمکن من البدن بلا حرج مرۃ و(علی الصفحۃ 317)لا یمنع علی ما ظفر صباغ ولا طعام بین اسنانہ او فی سنہ المجوف بہ یفتی وقیل ان صلبا منع وھو الاصح
وفی کتاب الفقہ علی المذاھب الاربعة:(1/100،حقانیہ)
و قد اختلف فی الاثار التی تقتضیھا ضرورۃ اصحاب المھن کالخباز الذی یعجن دائما والصباغ الذی یلصق بین اظافرہ صباغ ذوجرم یتعسر زوالہ و نحوھما فقال بعضھم انہ یبطل الغسل وقال بعضھم لا یبطل لان ھذہ الحالۃ ضرورۃ والشریعۃ قد استنثت احوال الضرورۃ ، فلا حرج علی مثل ھؤلاء، و ھذاالقول ھو الموافق لقواعد الشرع الحنیف
وکذافی المحیط البرہانی:(1/163،ادارة القرآن)
وکذافی البحرالرائق :(1/29،رشیدیہ)
وکذافی الھندیہ :(1/4،رشیدیہ)
وکذافی مراقی الفلاح :(63،قدیمی)
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة:(1/200،فاروقیہ)
وکذافی الفقہ الاسلامی و ادلتہ :(1/392،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
احسن ابراہیم غفر لہ و لوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
29/4/1443،2021/12/5
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:154

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔