سوال

امام نے نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہنے کے بعد سلام پھیرنے کی بجائے پانچویں تکبیر کہہ دی، اب مقتدیوں کو کیا کرنا چاہیے اور نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

مقتدی امام کے ساتھ پانچویں تکبیر نہ کہیں، بلکہ خاموش رہیں اور امام کے ساتھ سلام پھیریں، اور نماز جنازہ درست ہو گا۔

لمافی الھندیة:(1/164،رشیدیہ)
ولو کبر الامام خمسا فالمقتدی لایتابع ثم ما ذا یصنع فی روایۃ عن ابی حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی یمکث حتی یسلم معہ وھو الاصح ھکذا فی محیط السرخسی
وفی الخانیة علی ھامش الھندیة:(1/192،رشیدیہ)
اذا کبر الامام فی صلوۃ الجنازۃ خمسا عن ابی حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی فیہ روایتان والمختار ان لایتابع فی التبیرۃ الخامسۃ و ینتظر فاذا سلم سلم معہ
وکذافی المختصر فی الفقہ الحنفی:(224،بشری)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(2/1516،رشیدیہ)
وکذافی مجمع الانھر :(1/271،منار)
وکذافی الشامیة:(3/131،دارالمعرفة)
وکذافی المحیط البرہانی:(3/75،ادارةالقران)
وکذافی الفتاوی الولوالجیة:(1/155،حرمین شریفین)

 

واللہ اعلم بالصواب
محمداحسن ابراہیم غفر لہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
20،7،1443/2022،2،22
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:1

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔