سوال

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ گانا بغیر موسیقی پڑھنا، گنگناناجائز ہے، گانا پڑھنا حرام نہیں، موسیقی حرام ہے، اس بارے میں بتا دیں ۔

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

بغیر میوزک کے ایسے اشعار و گانے پڑھنا اور گنگنانا جائز ہیں، جن میں خلاف شریعت کوئی بات نہ ہو، مثلاً اللہ تعالی، رسول اللہﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی طرف جھوٹی بات منسوب نہ ہو، شرکیہ یا کفریہ کلام نہ ہو، فحاشی، عریانی، اور گناہ کی دعوت پر مشتمل مضامین نہ ہو، کسی متعین نامحرم یا بے ریش لڑکے کی تعریف وتحسین نہ کی گئی ہواور ان کی وجہ سے فرائض وواجبات میں سستی اور غفلت لازم نہ آئے وغیرہ۔

لمافی الشامیة:(9/578،دارالمعرفہ)
قراءۃ الاشعار ان لم یکن فیھا ذکر الفسق والغلام نحوہ لاتکرہ وفی الظہیریۃ قیل معنی الکراھۃ فی الشعر ان یشغل الانسان عن الذکر والقراءۃ فلابأس بہ
واعلم ان ماکان حراما من الشعر مافیہ فحش او ھجو مسلم او کذب علی اللہ تعالی او رسولہ ﷺاو علی الصحابۃ او تزکیۃ النفس اوالکذب اوالتفاخر المذموم اوالقدح فی الانساب وکذا مافیہ وصف امرد او امرأۃ بعینھا اذا کان حیین فانہ لایجوز وصف امرأۃ معینۃ حیۃ ولا وصف امرد معین حیّ حسن الوجہ بین یدی الرجال ولافی نفسہ
وفی الخانیة علی ہامش الھندیة:(3/406،رشیدیہ)
اما استماع صوت الملاھی کالضرب بالقضیب وغیر ذلک حرام ومعصیۃ لقولہ علیہ الصلوۃوالسلام استماع الملاھی معصیۃ ۔۔۔۔ اما قراءۃ اشعار العرب ماکان فیھا من ذکر الفسق والخمر والغلام فمکروہ لانہ ذکر الفواحش
وفی الفتاوی التاتارخانیة:(18/187،فاروقیہ)
قراءۃ الاشعار ان لم یکن فیھا ذکر الفسق الغلام ونحوہ لا یکرہ و فی الظہیریۃ وقیل معنی الکراھۃ فی الشعر ان یشتغل الانسان فیشغلہ ذلک عن قراءۃ القرآن والذکر، اما اذا لم یکن ذلک فلابأس بہ ۔۔۔۔استماع صوت الملاھی کالضرب بالقصیب وغیر ذلک حرام من الملاھی۔۔۔۔ وفی النوازل قراءۃ شعر الادب ان کان فیہ ذکر الفسق والخمر والغلام یکرہ۔
وکذافی الفقہ السلامی وادلتہ:(4/2664،رشیدیہ) وکذافی المحیط البرھانی:(8/77،علوم اسلامیہ)
وکذافی البحر الرائق:(8/346،رشیدیہ) وکذافی الھندیة:(5/351،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمداحسن ابراہیم غفر لہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
10،7،1443/2022،2،12
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:152

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔