سوال

سجدہ تلاوت کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

سجدہ تلاوت کرنے کاافضل طریقہ یہ ہے کہ کھڑے ہو کربغیر ہاتھ اٹھائےتکبیر کہتے ہوئے سجدے میں جائیں اور کم ازکم تین مرتبہ سبحان ربی الأعلیپڑھیں،پھر تکبیر کہتے ہوئے کھڑے ہوجائیں،البتہ اگر بیٹھ کر تکبیر کہتے ہوئے سجدہ کیا تو یہ بھی جائز ہے۔

لمافی المختصر فی الفقہ الحنفی:(180،البشری)
کیفیۃ سجودالتلاوۃ أن ینحط للسجود مکبّرا من غیر أن یرفع یدیہ ویسبح فی السجود ثلاث تسبیحات،ثم یرفع رأسہ من السجود مکبرا والأفضل لمن أرادان یسجد للتلاوۃ أن یقوم ثم یخر للسجود مکبرا،ثم یرفع رأسہ من السجود ویقوم بعد السجود أیضا ولکن ان لم یقم قبل السجود ولابعدہ :جازایضا
وکذافی الھندیة:(1/135،رشیدیہ)
فاذا اراد السجود کبر ولایرفع یدیہ وسجد ثم کبر ورفع راسہ ولا تشھد علیہ ولاسلام……………ویقول فی سجودہ سبحان ربی الاعلی ثلاثا ولا ینقص عن الثلاث کما فی المکتوبۃ………المستحب انہ اذا اراد ان یسجد للتلاوۃ یقوم ثم یسجد واذارفع رأسہ من السجود یقوم ثم یقعد
وکذافی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید:(1/287،الطارق)
وکذافی التنویر مع الرد:(2/699،رشیدیہ)
وکذافی المحیط البرھانی:(2/363،ادارة القراٰن)
وکذافی البحر الرائق:(2/223،رشیدیہ)
وکذافی السراجیة:(90،زمزم)

 

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:فیصل نذیر غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاءجامعۃالحسن ساہیوال
23،8،1443/2022،3،27
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:97

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔